اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے رسول ﷺ نے فرمایا ’’ہم سے پہلے بہت سی اقوام تباہ ہوئیں اور قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہونا تھے‘‘

انہوں نے کہا کہ اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں