چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب: کس کا پلڑا بھاری؟


سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین  کا انتخاب کل ہوگا۔ سینیٹ میں اس وقت سینیٹ کے ارکان کی تعداد99 ہے۔

سینیٹ کے مقرر ارکان کی تعداد اس وقت100ہے لیکن مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے یہ تعداد99 رہ گئی ہے۔

تحریک انصاف اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد44ہے۔ فاٹا کے تین اور بلوچستان کے ایک آزاد سینیٹر بھی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔

حکمراں جماعت کے26سینیٹر ہیں جبکہ بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر عبدالقادر بھی تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:52سینیٹر آج ریٹائر ہوجائیں گے

بلوچستان عوامی پارٹی کے13اور ایم کیو ایم کے3سینیٹر ہیں۔ مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک رکن ایوان کا حصہ ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے پاس اکاون سینیٹر موجود ہیں۔ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد20ہے۔

مسلم لیگ ن کے17ارکان سینیٹ ہیں۔ جے یو آئی کے پانچ ارکان ہیں جبکہ اے این پی اور نیشنل پارٹی کے دو ، دو سینیٹر ہیں۔

جماعت اسلامی، بی این پی اور پی کے میپ کا ایک ایک سینیٹر ہے۔ ایک آزاد رکن پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکا ہے جبکہ بلوچستان سے نومنتخب آزاد رکن نسیمہ احسان بھی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہی۔


متعلقہ خبریں