پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز جون میں ہوں گے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد جون میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی سربراہی میں پی ایس ایل 6 سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بقیہ میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پی سی بی کی جانب سے کچھ دیر میں باضابطہ طور پر بقیہ میچز جون میں کرانے کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ہم نیوزکے ذرائع نے  جون کی ونڈو معاون ترین قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے، فیصلہ ہو گیا 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل 30 مئی کو ہو گا جب کہ جون میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

جون کے پہلے تین ہفتوں میں انگلینڈ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی پر ہوں گے اور پہلے تین ہفتوں میں انگلش کھلاڑی باآسانی دستیاب ہو سکتے ہیں۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مارچ کی ونڈو جنوبی افریقہ دورہ کی وجہ سے ممکن نہیں، جون ونڈو کے لیے فرنچائزز نہ مانی تو ستمبر یا نومبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 میں بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی: تحقیقات کیلئے پینل تشکیل

پی ایس ایل سیزن 6 کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آ رہے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 6 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 6غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔ فیصلہ لیگ میں 7 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں