مریخ جیسی جھیل دریافت

مریخ جیسی جھیل دریافت

انقرہ: ترکی میں مریخ جیسی جھیل دریافت کر لی گئی جس کے پتھر مریخ سے حاصل ہونے والے شواہد سے ملتے جلتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور ترکی کے ماہرین نے ترکی کے شمال مغربی علاقے میں موجود سالدا نامی جھیل کو مریخ جیسا قرار دے دیا۔

ماہرین نے کہا کہ اس جھیل پر موجود پتھر اور دیگر معدنیات مریخ سے حاصل ہونے والے شواہد سے بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔ سالدا جزیرے کا علاقہ مریخ پر واقع جزیرے کریٹر سے مماثلث رکھتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مریخ کے اس جزیرے پر بھی کسی زمانے میں پانی موجود تھا۔ سالدہ جھیل کے ساحل سے ملنے والے نمونوں سے مریخ میں ملنے والے نمونوں کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ ناسا اور ترکی کے ماہرین سالدا میں زندگی کے آثار تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین اور روس کا چاند پر خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان

ناسا کے تحقیقی ماہر نے بتایا کہ ہماری تحقیقی ٹیم سالدا اور مریخ سے حاصل ہونے والے نمونوں کا جائزہ لے گی کیونکہ جزیرے کریٹر سے معدنیات بھی ملی ہیں۔

واضح رہے کہ ناسا کے مشن نے گزشتہ دنوں مریخ پر لینڈنگ کی جس کے بعد سے ’پرسی ویرنس‘ نامی روبوٹ وہاں سے نمونے اکٹھے کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں