کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی

k-electric

کے الیکٹرک کا صنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ رقم 2ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک کی 11 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جاری کر دی ہے۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 21پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

اگست 2019کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 75پیسے مہنگی ہوئی۔ستمبر 2019کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے اور اکتوبر 2019کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10پیسے مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نومبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 12پیسے اور دسمبر 2019ایک روپے 75پیسے سستی کی گئی ہے۔

جنوری 2020کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 94پیسے اور فرروری 2020کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت50پیسے مہنگی ہوئی ہے۔

اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 78پیسے اور مئی 2020کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک 35پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2019 اور مئی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ اضافی اور کمی مارچ2021 کے بلوں میں آئے گی۔

اگست ستمبر 2019 اور فروری اپریل 2020 کا اضافہ اور کمی اپریل کے بجلی بلوں میں آئے گی۔  دسمبر 2019 اور جنوری، مارچ 2020کا اضافہ اور کمی مئی2021 کے بجلی بلوں میں آئے گی۔


متعلقہ خبریں