گھوڑا مالکن کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گیا


گھوڑا کینسر میں مبتلا مالکن کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بہترین منظرکشی والی تصویر کونسی ہے؟ ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے بھیجی گئی ساڑھے چار ہزار تصاویر میں سے 45 تصاویر نامزد ہوگئیں۔

نامزد ہونے والی تصاویر میں ایک تصویر مالک کی عیادت کرتے گھوڑے کی بھی ہے۔ یہ گھوڑا کینسر کے خلاف لڑنے والی مالکن کی بیمار پُرسی کے لیے اسپتال پہنچ گیا جو فرانس کے ایک اسپتال میں زندگی کے آخری لمحات گزار رہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ان کا بیٹا انہیں گلے لگ ان سے محبت کا اظہار کررہا ہے تو دوسری طرف اس کا گھوڑا بھی اپنی مالکن کی درد فراقت پر افسردہ ہے۔

گھوڑا مالکن کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گیا

ایک اور تصویر میں موسمیاتی تبدیلی کی منظرکشی کی گئی ہے جو روس کی ہے۔ روس کے علاقے لداخ کے ایک گاؤں میں مصنوعی گلیشیئر بنایا گیا ہے۔

یہ پولینڈ میں پہلی جنگ عظیم سے قبل قائم فوجی کیمپ کی موجودہ تصویر ہے جہاں کیمپ میں ایک بچہ خیمے میں بیٹھا ہوا ہے۔

یہ مشرقی افریقا میں ٹڈی دل سے نبردآزما ایک شخص کی تصویر ہے اور یہ بھی نامزد ہونے والی تصاویر میں سے ایک ہے۔

پانچ ماہ بعد کسی انسان سے گلے ملنے کی جذباتی تصویر، ڈنمارک کی 85 سالہ خاتون کی ہے، کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنی نرس کو گلے لگایا۔

سفید فام اور سیاہ فام امریکیوں کے درمیان مجسمے گرانے یا نہ گرنے کی بحث کی منظرکشی کرنے والی یہ تصویر بھی ایوارڈ کےلیے نامزد ہے۔

رفتار میں تیزترین جانور ہرن بھی جنگل کی آگ سے بھاگ نہ سکا، جنوبی امریکہ کے جنگلات میں آگ کے بعد مرے ہوئے ہرن کی تصویر بھی بہترین تصاویر کےلیے نامزد ہے۔

بہترین منظرکشی کی 45 نامزد تصاویر میں سے خوبصورت ترین تصویر کا اعلان 15 اپریل کو منعقد ایوارڈ شو میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں