پشاور ہائیکورٹ کاٹک ٹاک ایپ بندکرنےکاحکم

Tiktok

پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے آج سے ہی ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس قیصررشید خان نے کہا ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔

چیف جسٹس کا ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟ ٹک ٹاک کا آفس کہاں پر ہے جہاں سے یہ کنٹرول ہوتا ہے؟

ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک کا ہیڈ آفس سنگاپور میں ہے، دبئی سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔  ٹک ٹاک عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا۔

چیف جسٹس نے کہا ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب تک عہدہ دار تعاون نہیں کرتے اورآپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔


متعلقہ خبریں