ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مریم نواز کا انکشاف


لاہور: مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ ہمارے سینیٹر کو فون کر کے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کالز کو ثبوت کے طور پر ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے جبکہ آصف علی زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کو رقم منتقل کرنے والے بھی شامل تفتیش

نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو اپنا حلف اٹھائیں گے اور ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت آج 11 مارچ کو ختم ہو گئی ہے۔

12 مارچ کو صبح نئے بننے والے سینیٹر حلف اٹھائیں گے اور دوپہر کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔


متعلقہ خبریں