کراچی: خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، مبینہ دہشتگرد گرفتار


کراچی: شہر قائد میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا کر کالعدم تنطیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد خلیل اللہ عرف قاری سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے ملزم نے خودکش حملہ آور تیار کرنے کے لیے گھر بھی لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم سوات میں آپریشن کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم نے 2012 میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی تھی جبکہ ملزم نے 2012 میں بینک ڈکیتی کے دوران گاڑی پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے والی عورت بے نقاب

عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم دہشت گردوں کے اہلخانہ کی افغانستان منتقلی میں ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں