شہزادہ ہیری اور میگھن کا انٹرویو: شہزادہ ولیم کا ردعمل سامنے آگیا

شہزادہ ہیری اور میگھن کا انٹرویو: شہزادہ ولیم کا ردعمل سامنے آگیا

اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کی بیگم میگھن مارکل کی جانب سے برطانوی شاہی خاندان پر نسلی امتیاز کے الزام کے بعد پرنس ولیم کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مشرقی لندن میں ایک اسکول کے دورے کے دوران میگھن مارکل کے الزام سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں پرنس ولیم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست نہیں ہے۔

پرنس ولیم نے کہا کہ امریکی ٹی وی میزبان اوپرا Pونفری کو دیے گئے انٹرویو کے بعد ان کا اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، لیکن میں ان سے اس حوالے سے بات کروں گا۔

سوال پر کہ آیا برطانوی شاہی خاندان نسل پرستی اور رنگ نسل پر یقین رکھتا ہے پرنس ولیم نے کہا کہ “ہم بہت زیادہ نسل پرست خاندان نہیں ہیں”

خیال رہے کہ تین روز قبل شہزادہ ہیری کی بیگم اداکارہ میگھن مارکل نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کو وہ زندہ ہی نہیں رہنا چاہتی تھیں۔

امریکی چینل سی بی ایس پر میزبان اوپرا ونفری کو دیے گئے انٹرویو میں میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انھوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا اور جب انھوں نے مدد مانگی تو انھیں کوئی سہارا نہیں ملا۔۔

ڈچس آف سسیکس اور اداکارہ میگھن مارکل نے مزید کہا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد کو یہ فکر لاحق تھی کہ ان کی آنے والی اولاد کا رنگ کتنا زیادہ سیاہ ہوگا۔

پرنس ہیری نے امریکی میزبان کو بتایا تھا کہ وہ اب مالی امداد کے معاملے پر شاہی خاندان سے مکمل الگ ہوگئے ہیں اور جوڑے نے کمائی کے لیے نیٹ فلکس اور اسپاٹیفائی سے اشتہاری معاہدے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ بن گئیں تو وہ ان کے طور طریقوں سے ناآشنا تھیں اور ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات میں انہیں تعظیم سے ملنے کا کہا گیا تو انہیں حیرت ہوئی۔

مزید پڑھیں: میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے راز افشاں کر دیئے

شہزادہ ہیری نے اپنے خاندان اور خاص کر اپنے والد کے ساتھ ’خراب تعلقات‘ کا ذکر کیا تھا اور بتایا کہ کس طرح شاہی خاندان نے ان کی معاشی مدد مکمل طور پر بند کر دی ہے۔

پرنس ہیری نے کہا تھا میں اپنے بڑے بھائی پرنس ولیم سے محبت کرتا ہوں، وہ میرا بھائی ہے، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور ہمارا مشترکہ تجربہ رہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق شہزادے نے اپنے بھائی ولیم کے بارے میں کہا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ وہ شاہی خاندان کے نظام کو اس طرح نہیں چھوڑ سکتے جیسے انھوں (ہیری) نے چھوڑا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ولیم بھی اس سے نکلنا چاہتے ہیں تو شہزادے نے کہا ’مجھے نہیں معلوم، میں ان کے لیے نہیں بول سکتا۔‘

انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی آنے والی اولاد بیٹی ہے اور گرمیوں کی اس کی ولادت ہوگی۔

امریکی چینل سی بی ایس پر انٹرویو میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اُن وجوہات کا ذکر کیا تھا جن کے باعث انھوں نے شاہی زندگی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور اب یہ جوڑا امریکہ میں مقیم ہے۔

انٹرویو میں دونوں نے دل کھول کر اپنا موقف بیان کیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ شاہی خاندان کے ساتھ گزرے وقت کے دوران انھیں کن تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے حوالے سے ایک میں کہا تھا انہیں یہ سن کر دکھ ہوا کہ جوڑے کو شاہی خاندان میں کچھ مشکلات درپیش آئیں۔ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے امتیازی نسلی سلوک کے الزام پر بہت زیادہ سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں