کل کے الیکشن کیلیے تیار ہیں، کامیاب بھی ہوں گے: شبلی فراز

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا باضابطہ افتتاح کردیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کل کے الیکشن کے لیے تیار ہیں اور کامیاب بھی ہوں گے۔

وزیراعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو دوبارہ متحرک کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم کو آگاہ کریں گے کہ کیا کیا ترقیاتی کام کیے ہیں؟ انہوں ںے کہا کہ کل کے الیکشن میں بھی ہر ممبر کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اخلاقیات تباہ کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم پہلے کی طرح اس بار بھی ناکام ہوگی۔

بہت جلد پورے پاکستان میں ٹرک مستحق افراد کو کھانا فراہم کریں گے، وزیراعظم

شبلی فراز نے واضح کیا کہ حکومت اپوزیشن کو لانگ مارچ کرنے سے نہیں روکے گی تاہم انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قانون کے دائرے میں رہ کر لانگ مارچ کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں