لینڈ سلائیڈنگ: گلگت سکردو شاہراہ بلاک، مسافر محفوظ مقام پر منتقل

لینڈ سلائیڈنگ: گلگت سکردو شاہراہ بلاک، مسافر محفوظ مقام پر منتقل

بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے سبب گلگت سکردو شاہراہ چماچو کے مقام پر بلاک ہوگئی ہے۔ روڈ بند ہونے کے سبب دو طرفہ گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔

ایف ڈبلیو او کے مطابق شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کا سو میٹر حصہ متاثر ہوا ہے۔ ایف ڈبلیو او کے جوان اورانجینئر مشین اور آلات لیکر علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو دوبارہ کھول دیا گیا

ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے بعد متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں کھانہ تقسیم اور فیلڈ میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔
سول انتظامیہ  کی مدد سے شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق  لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے روڈ کا بڑا حصہ کٹ گیا ہے جبکہ بھاری پتھرے بھی آگرے ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت سکردو روڈ پر توسیعی کام جاری ہے۔ 33 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔


متعلقہ خبریں