اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، نئی پابندیاں عائد

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا 2 دن میں اسلام آباد کا دوسرا بلاوا

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت متعلقہ اداروں کی منظوری سے 50 فیصد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد ہو گا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہو گی لیکن اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

اسلام آباد اور پنجاب کے7 شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام پارکس شام 6 بجے کے بعد بند کر دیے جائیں گے جب کہ سینما ہالز اور مزارات پر پابندی برقرار رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر کورونا ایس او پیز کے مطابق اجازت ہو گی۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں کے متعلق اہم تجاویز

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت کورونا سے بچاؤ کی تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ عائد کردہ پابندیاں 15 اپریل تک نافذ العمل ہوں گی۔


متعلقہ خبریں