صادق سنجرانی کون ہیں؟


حکومت کی جانب سے چئیرمین سینیٹ کے لیےنامزد امیدوار صادق سنجرانی آج یوسف رضاگیلانی کے مدمقابل ہوں گے۔

سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی 14 اپریل 1978   کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محمد آصف سنجرانی کا شمار چاغی ضلع کے صف اول کے قبائلی سرداروں میں ہوتا ہے۔

صادق سنجرانی نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے نوکنڈی سے حاصل کی بعد میں وہ مزید تعلیم کے لیے اسلام آباد آگئے اور آرٹس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

صادق سنجرانی کو 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پرائم منسٹر شکایت سیل کا انچارچ بنایا۔

صادق سنجرانی 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں بطور آزاد امیدوار پہلی مرتبہ ایوان بالا کے رکن بنے۔

12 مارچ 2018 کو انہیں بلوچستان سے  پہلا چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اگست 2019 میں  صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔


متعلقہ خبریں