کوئلے کی کان میں دھماکہ، 6 کان کن جاں بحق


کوئٹہ: مارواڑ کول مائن میں دھماکے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور سبی سے متصل علاقے مارواڑ میں کوئلے کے کان میں حادثے میں جاں بحق 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نصیر احمد ناصر نے  ہم نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مارواڑ میں کوئلے کے کان میں زہریلی گیس میتھن کے باعث 8 کانکن حادثے کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور دوسری متعلقہ اداروں نے ریسکو آپریشن شروع کردیا اور کئی گھنٹوں طویل اور سخت آپریشن کے بعد 2 کانکنوں کو بحفاظت ریسکو کر دیا گیا۔

ریسکیو کیے گئے کان کنون کو علاج معالجے کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 6 کان کنوں کی میتوں کو نکال کر ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کردیا جائے گا۔

جاں بحق ہونے والے کانکنوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ،مسلم باغ اور چمن سے ہے۔

پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان لالا نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث اکثر ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں –

ان کے مطابق اس سال اب تک کوہلی کان حادثات میں 51 کانکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں