کچھ اضلاع میں برطانوی قسم کا کورونا پھیل رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے کچھ اضلاع میں برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی مثبت شرح والے اضلاع میں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان اضلا ع میں تعلیمی اداروں، مزارات اور دیگر سرگرمیوں پر 15 کیلئے پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا سے مزید 38 اموات

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان اضلاع میں مارکیٹس شامل 6 بجے بند کردی جائیں گی۔ ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کے احکامات دیئے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی نوٹیفکیشن محکمہ صحت جاری کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بزرگ افراد کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں