پی ڈی ایم کی آج سیاسی تدفین ہوگئی، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخاب شفاف بنانے کےلیے بھرپور کوشش کی، وزیراعظم  ملک کو خوشحالی کی طرف لے جارہے ہیں۔ جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانےوالوں کو شکست ہوئی ہے۔

صادق سنجرانی کے بطور چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کی نیت پر شک کرنے والوں کو بدترین شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کو شکست، صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی آج سیاسی تدفین ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاست لانگ مارچ سے شروع ہوکر استعفیٰ تک ہے۔ پاکستان کا عوام کرپشن بچانےکےلیے سڑک پر نہیں نکلیں گے۔ قانون کی حکمرانی کے لیے وزیراعظم کا ہاتھ مضبو کرنا ہوگا۔ آج صبح کیمرے کا ڈرامہ چلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ کیمروں کا ڈرامہ کر کے الیکشن پر اثر انداز ہوجائیں گے۔ عمران خان ایک سچے اور نڈر لیڈر ہیں۔ ذاتی مفاد کے گرد گھومنے والی سیاسی قوتوں کو شکست ہوئی ہے۔ ماری نیک نیتی پرشک کرنیوالوں کوشکست ہوئی۔ 30 سال سے ملک کونقصان پہنچانے والے نظام کو شکست ہوئی۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج پاکستان اور عوام کی فتح ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ عمران خان انتخابی اصلاحات لائیں گے اور اوپن ووٹنگ کی طرف جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں