یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر، فتح مبارک: مریم نواز

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کردی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی کو مریم نواز نے چیئرمین سینیٹ کے لیے ہونے والے الیکشن میں شکست کے بعد پیش کی ہے۔

صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ڈپٹی چیئرمین کیلئے ووٹنگ جاری

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر، فتح مبارک ہو۔


چیئرمین سینیٹ کے لیے ہونے والے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے ہیں۔

سینیٹ ہال سے6کیمرے برآمد: ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ڈالے جانے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں جب کہ ایک ووٹ اس لیے مسترد کیا گیا ہے کہ دونوں امیدواران کے ناموں کے آگے مہر لگائی تھی۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: پی ٹی آئی کا سینیٹرز سے قرآن پر حلف؟ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے شکست کے بعد ٹریبونل جانے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں