اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلوں گا، کیمرہ معاملے کی تحقیقات کراؤں گا، صادق سنجرانی


دوسری مرتبہ سینیٹ چیئرمین کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صادق سنجرانی نے حزب اختلاف جو ساتھ لیکر چلنے اور ایوان میں نصب کیے گئے کیمرے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔

سینیٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ آج سے چیئرمین سینیٹ ہوں اور کسی پارٹی کے ساتھ نہیں۔

مزید پڑھیں: صادق سنجرانی چیئرمین، مرزا افریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، پی ڈی ایم کو شکست

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتحب ہوئے ہیں تو فاٹا کے ممبر کو بھی ووٹ ملے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے دوران ایوان میں نسب کیے گئے کیمرے کے معاملے کی تحقیقات کراؤں گا۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا شکرگزارہوں اور پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں