ہم جیت چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا: بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا ہے۔

پی پی: یوسف رضا گیلانی کی شکست عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ ان  کے ہمراہ دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے کچھ دیر قبل اعلان کیا گیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی شکست کو وہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 7 ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں لیکن اپنی کرسی پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں حکومت کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ووٹ قانون کے مطابق اور درست کاسٹ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عوام کی آنکھوں کے سامنے چوری کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ووٹر کی نیت ظاہر ہو چکی تو ووٹ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے ہیں وگرنہ اگر یہ ووٹ شامل کریں تو یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں اور چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں مگر جیتنے کے باوجود وہ اپنی کرسی پر نہیں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: پی ٹی آئی کا سینیٹرز سے قرآن پر حلف؟ 

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مریم نواز و دیگر پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں ںے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عدالت سے انصاف ملے گا اور ہائی کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدواروں نے اپوزیشن امیدواروں کو شکست دی ہے۔

حکومت کے نامزد کردہ امیدوار صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوارسید یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست ہوئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کےا نتخاب میں صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے ہیں جب کہ 8 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: گیلانی کی شکست کے بعد پی پی کا دو آپشنز پر غور

یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹرز نے ان کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد کیے گئے ہیں جب کہ ایک ووٹر نے دونوں امیدواران کے آگے مہر ثبت کی جس کی وجہ سے وہ ووٹ بھی مسترد کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں