الیکشن چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے: یوسف رضا گیلانی

الیکشن چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنجرانی کی جیت عارضی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کو چوری کیا گیا ہے۔

ہم جیت چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ 100 فیصد ہم جیت جائیں گے کیونکہ 50 ووٹ کنفرم تھے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے الزام عائد کیا کہ پریذائیڈنگ افسرغیر جانبدار نہیں تھے۔ انہوں ںے کہا کہ
صدر نے اپنی پارٹی کے سینیٹرکو پریذائیڈنگ افسر بنایا۔

یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر، فتح مبارک: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر7 ووٹ مسترد نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خفیہ ایجنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک ووٹ ڈبل اسٹیمپ کی وجہ سے مسترد ہوا۔

پی پی: یوسف رضا گیلانی کی شکست عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

پی پی کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ سیکریٹری نے شیری رحمان سے کہا تھا کہ امیدوارکے خانے میں کہیں بھی مہر لگا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں