طلال صاحب! یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد ہے، بلاول

اب فیصلے خان نہیں، ہم کریں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری کے طنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد ہے۔

ہم جیت چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کی شکست کے بعد سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں براہ راست بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا‘۔


چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ یہ جمہوری جدوجہد ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر، فتح مبارک: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کی طرح میں 2018 سے جدوجہد نہیں کررہا ہوں بلکہ میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہا ہوں۔


متعلقہ خبریں