آرمی چیف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاؤ نے ملاقات کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پرغور کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بحرین کا دورہ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کیساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں