فواد چودھری نے اپوزیشن سینیٹرز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا یا طنز؟

فواد چودھری نے اپوزیشن سینیٹرز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا یا طنز ؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست دس ووٹوں سے جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن سینیٹرز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے اور یا پھر ان پر طنز کیا ہے؟ فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔

ہم جیت چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا: بلاول بھٹو

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے ووٹ میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز کے سیکھنے کی صلاحیت کافی اچھی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر، فتح مبارک: مریم نواز

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں آٹھ ووٹ مسترد ہوئے ہیں جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

طلال صاحب! یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد ہے، بلاول

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ حکومتی اتحاد کے مرزا محمد آفریدی 54 لے کر مںتخب ہوئے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری 44 ووٹ لے کر ناکام رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں