اسد عمر پی آئی اے طیارے میں مختص نشت نہ ملنے پر برہم

اسد عمر پی آئی اے طیارے میں مختص نشت نہ ملنے پر برہم

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر طیارے میں مختص نشست نہ ملنے پر قومی ائرلائن کے عملے سے ناراض ہو کر طیارے سے باہر نکلے آئے۔

ترجمان قومی ائر لائن (پی آئی اے) کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نشست کی وجہ سے قومی ائرلائن کے عملے سے ناراض ہوکر طیارے سے باہر نکل آئے جبکہ پی آئی اے کا عملہ وفاقی وزیر کو مناتا رہا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آپ کوئی فیور نہیں کر رہے اور نہ میں نے مانگا ہے بلکہ میں نے ٹکٹ خریدی ہے اور میری خریدی ہوئی سیٹ مجھے نہیں دی جا رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اسد عمر کو سیٹ نمبر 13 سی دی گئی تھی لیکن اسد عمر سیٹ نمبر 11 سی پر بیٹھ گئے تھے جبکہ سیٹ نمبر 11 سی عملے کے لیے مختص ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے فی درجن مہنگے، ادارہ شماریات

انہوں نے بتایا کہ اسد عمر نے اپنا بورڈنگ کارڈ نہیں دیکھا تھا جس کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی تاہم بعد میں اسد عمر طیارے میں واپس آ گئے تھے اور ان کو سیٹ نمبر 12 ایف بلک ہیڈ دے دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں