گجرات کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن

فائل فوٹو


گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نے شہر کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور نے کہا ہے کہ گجرات میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور آج سے تمام مارکیٹوں کو شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں جمعہ تا اتوار مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ تعلیمی ادارے، میرج ہالز اور ریسٹورینٹس 15 روز کے لیے بند رہیں گے۔

دوسری جانب کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے بھی کاروباری مراکز شام 5 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر شادی ہالز دو ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ شہر کے ہوٹلوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائیننگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید 46 اموات

سہیل اشرف نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، امید ہے تاجر برادری اور شہری وبا کی روک تھام کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

کمشنر گوجرانوالہ نے اپیل کی کہ تمام شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ماسک لگائیں اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔


متعلقہ خبریں