مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ

فوٹو: فائل


سینیٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے امیدوار کی شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی پنجاب کیلئے موٹروے وزیر اعظم کا بڑا تحفہ ہو گا، فواد چوہدری

خیال رہے کہ گزشتتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد افریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے دونوں امیدواروں سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا غفور حیدری کو شکست ہوگئی تھی۔

صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے: یوسف رضا گیلانی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے امیدوار مولانا غفور حیدری اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مرزا افریدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی  54 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ مرزا افریدی کے مد مقابل پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے۔


متعلقہ خبریں