کورونا وبا: پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

کورونا وبا: پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینے والے گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمال کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

کورونا وبا کو ایک سال مکمل ہونے پر عالمی ادارے صحت (ڈبلیوایچ او)  نے 9 گلوبل ہیروز کی فہرست جاری کردی ہے، عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر سیمی جمالی ممتاز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: 12 افراد کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں ہیں، ڈاکٹر سیمی جمالی

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کی صورتحا ل میں ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق  جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی جمالی جان خود فرائض سرانجام دیتی رہیں۔

فہرست میں پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے 9 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں