لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو طلب کر لیا

فوٹو/فائل


لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 15 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز گل نے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ عدالت شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو خارج کرے۔ درخواست گزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور گلفام بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن فوری طور پر یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کرے، شہباز گل

درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔


متعلقہ خبریں