پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا


پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ کورونا وائرس کی دوسری مختلف اقسام کے مقابلے میں، یہ نئی قسم زیادہ تیزی اور آسانی سے منتقل ہورہی ہے۔

پنجاب کے صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 300 مثبت ٹیسٹ آئے جس میں سے  200 مریضوں میں برطانیہ میں پائے جانے والے کینٹ نامی کورونا وائرس پایا گیا۔

حکام کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور لاہور سمیت 5 اضلاع کو  ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 12 فیصد سے بھی بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے 54 اموات، پنجاب کے 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

میڈیا رپورٹس کے ماطبق برطانوی ماہرین نے اس نئی قسم پر تحقیقات کی ہیں۔، کورونا وائرس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ساخت میں بھی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق یہ نئی قسم تیزی سے وائرس کے پرانے ورژن کی جگہ لے رہی ہے۔وائرس کی ہیت تبدیل ہو رہی ہے جو وائرس کے سب سے اہم حصے کو متاثر کر رہی ہے۔ 

ان میں سے کچھ تغیرات کو پہلے ہی لیب میں دکھایا جا چکا ہے جو خلیوں کو متاثر کرکے وائرس کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان سب چیزوں سے مل کر ایک ایسا وائرس بنتا ہے جو آسانی سے پھیل سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں