بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

فوٹو: فائل


کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مشہور کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 61 ہزار ڈالر (96 لاکھ روپے) سے بڑھ گئی ہے۔

خیال رہے کہ جنوری کے اوائل میں تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت 40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی اور پانچ روز کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریبا 10 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی تھی۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو 26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سے زیادہ امیر لوگ ہی بٹ کوائن خریدیں، بل گیٹس کا مشورہ

بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر 2020 کے بعد 20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ معروف امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدے تھے، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیموں میں بے پناہ اضافہ ہوا، اور اس کی قیمت 38 ہزار ڈالرز سے چھلانگ لگا کر 46 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں