سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری


ریاض: سعودی عرب میں کفالت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں آج سے نافذ کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آج سے نافذ ہونے والے نئے کفالہ سسٹم میں غیرملکیوں کو ملازمت کی تبدیلی کا اختیار حاصل ہو گا۔

سعودی عرب میں نئے کفالہ سسٹم کے تحت غیر ملکیوں کو معاہدہ ختم ہونے پر دوسری کپمنی کے پاس ملازمت کا بھی حق حاصل ہو جائے گا جبکہ ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی نئے قانون میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

نئے نظام کا مقصد مالک اور ملازم کے حقوق کا تحفظ، لیبر مارکیٹ میں دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکی کام کر رہے ہیں جو نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔


متعلقہ خبریں