لاہور: مردہ جانوروں کی سپلائی پکڑی گئی



لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں پولیس  نے کاروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے کو  گرفتار کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے رپورٹر نے بتایا کہ پولیس نے بابوسابو کے قریب ایک مزدے کو روکا لیکن اس نے گاڑی بھگادی۔ پولیس نے پیچھا روکا اور چیک کرنے پر مردہ جانوروں کا گوشت پایا گیا جو شہر کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

مزدا کو پچھلی سائیڈ سے ترپال لگا کر کوور کر رکھا تھا جس میں مردہ گائے تھی۔

پولیس نے ڈرائیور اور اس کے ساتھی  کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرتے تھے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ وہ اکثر سڑک یا کھلی جگہوں پر مردہ جانوروں کو تلاش کرتے ہیں جسکے بعد مردہ جانوروں کو غیر قانونی ذبح خانہ لے جایا جاتا ہے۔

شیراکوٹ پولیس نے مزدا ڈرائیور سیف اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حکام نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے اور مردہ جانوروں کا گوشت لانے والے گروہ کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں