پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے، وزیر اعظم

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے جبکہ کورونا میں ہمارے گرین ریکوری پروگرام اور کلائمیٹ ایکشن پلان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان کی ماحول دوست کاوشوں پر ویڈیو بھی اپنے پیغام میں شیئر کی۔ ایک منٹ 21 سیکنڈز کی ویڈیو میں حکومت کی گرین پاکستان کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قابل شناخت ووٹ مسترد، معاملہ چیلنج نہیں ہوسکتا، سابق اٹارنی جنرل


متعلقہ خبریں