وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اہم امور پر مشاورت اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس کا ایجنڈا16 نکات پر مشتمل ہے اور اس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ نیشنل بک فاونڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری دی جائے گی۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی چارج کی منظوری بھی متوقع ہے۔

سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری بھی متوقع ہے۔ گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق رولز اف بزنس 1973 میں ترامیم کی منظوری بھی متوقع ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

ای سی سی کے 10 مارچ کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی اور اداروں کے سربراہاں کی خالی آسامیوں پر تقرری کی پیش رفت پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل۔

کابینہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ سوشل ویلفیئرفنڈ 2021 کے استعمال کےلئے رہنما اصولوں کی منظوری متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں