مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا، فردوس عاشق


سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی سازشوں میں ن لیگ حصہ دار بن گئی ہے اور مسلم لیگ ن نے سیاسی اختلافات کو ملک دشمنی سے جوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا اور انہوں باہر بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں کو توپوں کے دھانے پر رکھا۔جاوید لطیف کا بیان ان کے سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نزدیک جمہوریت صرف اقتدار کا حصول ہے۔ پاکستان قیامت تک اسی طرح قائم ودائم رہنے کے لیے بنا ہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام ملک کی قومی سلامتی کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے اور اداروں کے خلاف کھلم کھلا بیان ان کی صفوں میں انتشار کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے، وزیر اعظم

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ سیاسی جماعت کے بجائے ایک شاہی خاندان کے غلامین کی انجمن ہے جو پاکستانی عوام کے تحفظ کے بجائے یہ صرف ڈرامے بازی کر کے پاکستان کے عوام کو نسل در نسل بے وقوف بناتے رہے ہیں تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی عوام ان سے جان چھڑانے کے لیے بے چین ہے۔


متعلقہ خبریں