حکومت کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت


وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے لانگ مارچ  منسوخ کرنے کا کہہ دیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ ملتوی کرے اور حکومت سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور عدالتوں پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں۔ آج اگر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوتے تو مسائل نہ ہوتے۔

فواد چودھری نے واضح کیا کہ مریم کو لندن نہیں جانے دیں گے۔ پہلے ابو بچاو مہم تھی، اب مجھے لندن جانے دو مہم چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف بیچارا شطرنج کامہرہ ہے،یہ لوگ بانی متحدہ بننا چاہتے ہیں لیکن یہ شوق رکھنےوالے اپنا انجام بھی یاد رکھیں،پاکستان زندہ باد یا پاکستان کھپے قومی نعرہ ہے۔


متعلقہ خبریں