ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو محدود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

کورونا: اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اسفندیار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا: ولی باغ میں سرگرمیاں معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تین سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے کچھ دیر قبل جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن کے تحت سیل کیے جانے والے سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون اور آئی ٹین 2 شامل ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے اس ضمن میں بتایا تھا کہ کاروباری علاقوں اور پارکوں کو جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائےگا جب کہ کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کی اجازت ہو گی۔

سرگودھا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ، 3 علاقے سیل

حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملے سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں