کورونا کی آڑ میں پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو سیل کردیا گیا ہے، فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا کی آڑ میں پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پی پی رہنما کی جانب سے یہ الزام ایک ایسے وقت میں عائد کیا گیا ہے کہ جب ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے بہت زیادہ لوگوں کو متاثر کرنا شروع کیا ہے جس کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے پورے ملک میں کورونا سے بچاؤ کے لیے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری جیت پر دن یہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس پر آئندہ چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

کورونا: اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کوپی ڈی ایم کی فکرلاحق ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا۔ انہوں ںے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام کے آگے کوئی خانہ موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈبے میں جہاں مرضی مہرلگا سکتے ہیں۔۔

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شبلی فرازنے کہا تھا کہ جیت کے لیے ہرحربہ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصربتائیں کہ سینیٹ میں کس نے کیمرے لگائے؟

پاکستان میں کورونا کے2 ہزار664 نئےکیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی کو پتہ نہیں ہے تو پھر وہ مستعفی ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں