وزیر اعظم کے ویژن کو بڑھانے کیلیے صادق سنجرانی منتخب ہوئے، اعظم سواتی

وزیر اعظم کے ویژن کو بڑھانے کیلیے صادق سنجرانی منتخب ہوئے، اعظم سواتی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان کے امیدوار کو رد کردیا ہے۔

حکومت کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنا سر دیوار کے ساتھ مارتی رہے۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ جاوید لطیف کو قابل مذمت بیان پر استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہوئے  ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دوبارہ منتخب ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے حزب اختلاف کو لاوارث قرار دے دیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے صادق سنجرانی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ مثبت کردار ادا کیا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہ اکہ یہ الیکشن کمیشن کے انتخابات نہیں تھے بلکہ یہ پارلیمنٹ کے انتخابات تھے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن ایکٹ رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے والے 7 سینیٹرز خود سامنے آگئے

ہم نیوز کے مطابق اعظم سواتی نے کہا کہ اپوزیشن کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کے طریقہ کار کو سہل بنانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں