اب زرداری نہیں، ایک کھلاڑی سب پر بھاری ہو گا، فردوس عاشق

ب زرداری نہیں، ایک کھلاڑی سب پر بھاری ہو گا، فردوس عاشق

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کرپشن، چینی اور آٹا مافیا کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم مافیا سے بھی ہے۔

حکومت کی اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قائدانہ کردار کے باعث ملک ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کی حالت سب نے سینیٹ انتخاب میں دیکھ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگانے والوں نے ایک کھلاڑی دیکھ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب زرداری نہیں بلکہ ایک کھلاڑی سب پر بھاری ہو گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست کا سینیٹ میں جنازہ نکل چکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ مافیا کو للکارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نوٹوں کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

حکومت کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکیں۔ انہوں ںے کہا کہ پھولن دیوی دیکھ لے کہ ان کا سینیٹ انتخاب میں کیا حشر ہوا؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منرل واٹر پینے والوں کو غریب کسان کے گھر کا کیا پتہ؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا گیا۔

اپوزیشن والے ایک دوسرے کو ماریں گے اور ہم تماشہ دیکھیں گے، پرویز خٹک

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والوں کو غریب کے دکھ کا کیا پتہ؟


متعلقہ خبریں