ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل، ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے نہیں دیگا: نیتن یاہو

فائل فوٹو


تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے اچھے تعلقات ہیں لیکن یہ تعلقات دوسروں کے کام ہرگز نہیں آئیں گے۔

اسرائیل نے ایران کے اندر اہداف کا تعین کر لیا ہے، وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیل کے وزیراعظم نے یہ بات اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے جب یہ بات کی کہ جوبائیڈن سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن وہ دوسروں کے کام نہیں آئیں گے تو اس سے ان کی مراد ایران تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جوبائیڈن کو آگاہ کردیا ہے کہ اسرائیل ایرانی نظام جیسے شدت پسند نظام کے ساتھ کسی بھی طرح کے معاہدے کو خاطر میں نہیں لائے گا اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا مؤقف امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مختلف ہے۔

پورے خطے میں ایران کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل اس بات کی امید رکھتا ہے کہ ایرانی جوہری معاملے کے حوالے سے اختلاف کے سبب نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان ذاتی تناؤ سے گریز کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ دونوں اس حوالے سے بات چیت کو اپنے سینئر مشیران کے سامنے پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں