پی پی نے لوگوں سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے، مصطفیٰ کمال

رب نے میری پارٹی کو فتح دی، آج بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پی پی ظلم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی نے لوگوں سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے۔

 ظالم کی ذات اور رنگ و نسل نہیں دیکھیں گے،گریبان پکڑیں گے: مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صرف تباہی کے بعد دورے پر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات دیکھ کر ہی اہلیان کراچی پوچھنے پر مجبور ہیں کہ ہم کہاں جائیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج سے 30 سال پہلے کا کراچی بہتر تھا۔

اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 13 سال میں ایک قطرہ پانی اس شہر کو نہیں ملا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارا پانی ہمیں ہی بیچا جاتا ہے۔

کراچی کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے لیے نہیں اپنی نسلوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

کراچی کی گنتی پوری کرو،مردم شماری پر فیصلہ واپس لو: مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر وزیراعلیٰ اپنے حساب سے آئین کی تشریح کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں