اٹلی: برطانوی ویکیسن لگانے کی معطل مہم بحال نہیں ہوسکی

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


روم: اٹلی میں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین لگوانے والی خاتون انتقال کرگئیں تو ویکسین لگانے کی عارضی طور پر معطل مہم تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔ ویکسین لگانے کی مہم جمعرات کو معطل کی گئی تھی۔

ایسٹرا زنیکا ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے پیڈ منوٹ میں جس خاتون کی ویکیسن لگوانے کے ایک دن بعد موت ہوئی ہے اس کی فی الحال عمر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشير صحت کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا ویکسین اور ہلاکت کے درمیان براہ راست تعلق ہے یا نہیں؟

برطانوی ویکسین کے استعمال سے کچھ افراد کے خون میں پھٹکیاں بننے کے بعد بعض ممالک نے ویکسین لگانے کا عمل عارضی طور پر معطل کیا ہے جب کہ اٹلی میں یہ عمل جمعرات سے معطل ہے۔

ایک ویکسین کے استعمال سے خون جمنے کے واقعات:4 ممالک نے استعمال روک دیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے دن اٹلی کی وزیر نے جنوبی علاقے سسلی کا دورہ کیا جہاں ایک 43 سالہ فوجی کی ویکسین لگوانے کے بعد موت ہوئی تھی۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کی ہلاکت کے بعد نعش کا پوسٹ مارٹم تو کیا گیا ہے لیکن تاحال اس کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز سامنے آنے کے بعد آئرلینڈ، ڈینمارک، ناروے اور بلغاریہ نے ایسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کا عمل معطل کر دیا ہے۔

60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ

عالمی ادارہ صحت اور برطانوی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے پیدا ہونے والے خدشات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویکسین اور خون میں پھٹکیاں بننے کا کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں