ضمانت منسوخی کیس: مریم نواز سے جواب طلب 


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منسوخی کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب کی درخواست پر سات اپریل کوجواب طلب کر لیا ہے۔ 

لاہو ر ہائیکورٹ میں مریم نوازکی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری کی جانب سے لاہو ر ہائیکورٹ میں دلائل دیے گئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ  مریم نواز نے نیب کے نوٹس  کے باوجود چودھری شوگر ملز کیس میں ریکارڈ فراہم نہیں کیا لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوئی۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ دلائل سنے۔ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہائی کے بعد مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں