پنجاب میں نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز

rupee

مالی سال 22-2021 وفاقی سرکاری اداروں میں900 ارب کے مبینہ غبن کا انکشاف


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مرد، خواتین اور خواجہ سراؤں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کیے جائیں گے اور پنجاب روزگار اسکیم سے بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں