نوبیاہتا دلہن گھر کا صفایا کر کے فرار


لکھنؤ: بھارت کی ریاست اترپردیش میں نوبیاہتا دلہن چوری کی کامیاب واردات کر کے فرار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے شاہ جہاں پور میں نوسرباز دلہن رخصتی کے پانچ گھنٹے بعد زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئی۔

دلہا کے اہلخانہ نے نوسرباز دلہن کے خلاف مقامی تھانے میں درخواست جمع کرا دی جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوسرباز دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق دلہن نے جس مکان کو اپنا گھر ظاہر کیا تھا وہاں اب تالا لگا ہوا ہے اور گھر میں کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین سروں والا بطخ کا عجیب الخلقت بچہ

مقدمہ کی درخواست دینے والے خاتون نے بتایا کہ وہ محلہ چاؤنی کی رہائشی ہیں۔ میرے دیور کی شادی فرخ آباد میں دیوی استھان مندر میں ہوئی تھی۔ گھر پہنچنے کے تقریبا 5 گھنٹے بعد ہی رات کو دلہن اچانک غائب ہو گئی اور جب اس کی تلاش شروع کی تو دلہن کا کہیں پتہ نہیں چلا تاہم جب گھر کے زیورات اور رقم دیکھی گئی تو وہ غائب تھی۔


متعلقہ خبریں