اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کاالیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے درخواست دائر


اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست سابق وفاقی وزیر جے سالک نے دائرکی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کو تاحیات مراعات حاصل ہوتی ہیں۔ مجھے بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مراعات مجھے بھی حاصل ہوں۔

درخواست کے متن میں درج ہے کہ میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق دلوایا جائے۔ آئین کی روح سے بطور اقلیت اہل نہیں تو سرکاری گھر تاعمر کرایے پر دیا جائے۔

جے سالک نے استدعا کی کہ سرکاری گھر فراہم نہیں کیا جاتا تو خیمہ لگانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی وزیر اور دیگر عہدوں پر ہوتے ہوئے کبھی مراعات حاصل کیں نہ کرپشن میں ملوث نہیں رہا۔

درخواست میں وفاق، سیکٹری وزارت داخلہ، سیکٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں