روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم



نوشہرہ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ زیتون کی کاشت سے کسان خوشحال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے۔ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا جبکہ رواں سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی۔ ملک میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک کا دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے جبکہ ہمارا چیلنج 10 ارب درخت لگانا ہے اور پھلوں کے درخت لگانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں جو آمدنی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے نوشہرہ میں زیتون کا پودا لگایا۔ وزیراعظم کو زیتون کے درخت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر کے پی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں