کورونا: ملک بھر میں کہاں کہاں لاک ڈاؤن ہے؟ 

فائل فوٹو


کورونا کی تیسری لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے۔ حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کے پانچ سب سیکٹرز کو سیل کر دیا ہے۔ 

پنجاب میں پندرہ روزاسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ خیبرپختون خوا کے سات اضلاع کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد سمیت پنجاب میں تجارتی سرگرمیاں اور پارک جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی آڑ میں پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو سیل کردیا گیا ہے، فیصل کریم کنڈی

کورونا وائرس نے تیسرا گیئر لگا لیا اور کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔  حکومت نے بھی ایکشن کے لیے کمر باندھ لی۔

اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے اور عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آئی ٹین ٹو، آئی ایٹ فور اور ایف الیون ون کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سیکٹر جی سکس ٹو ، جی ٹین فور بھی پابندی والے علاقوں میں شامل ہیں۔

لاہور شہر کے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں بھی تمام انڈور اجتماعات پر پابندی ہے۔

آوٹ ڈور میں تین سو افراد، دو گھنٹے سے زیادہ جمع نہیں رہ سکیں گے جب کہ پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے۔ سینما اور مزارات بند رہیں گے۔

مارکیٹیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔ کریانہ اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، پھل سبزی اور دودھ دہی کی دکانوں کو استثنیٰ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کم نہ ہوا تو اسکول بند ہی رہیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

خیبرپختونخوا کے سات اضلاع کے لئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں آٹھ بجے بند ہو جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون کے ساتھ نجی و سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ پابندیاں 29 مارچ تک رہیں گی۔

سندھ میں 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے۔ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے۔ ہوٹل ہالز میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی ہوگی۔


متعلقہ خبریں